0

دورہ انگلینڈ:کھلاڑیوں اوراسٹاف کےکروناوائرس ٹیسٹ آج دوبارہ ہونگے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی ٹیسٹنگ میں نیگٹیوآنے والے18 کھلاڑيوں کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ لاہور ميں مکمل کرلی ہے۔محمدحفيظ سميت مثبت آنےوالے 10 کھلاڑيوں کے کرونا ٹيسٹ آج دوبارہ ہونگے۔

پاکستان کے طويل دورہ انگلينڈ سے قبل کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کرونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 10 کھلاڑيوں کا کرونا ٹيسٹ پازٹيو آيا ہے۔پہلا ٹيسٹ نيگٹيو آنے والے تمام کھلاڑی اور آفيشلز لاہور میں موجود ہیں جہاں بائيوسيکيورماحول ميں دوسری کرونا ٹيسٹنگ ہوئی ہے۔مقامی ہوٹل ميں کھلاڑیوں کےسیمپل ليے گئے۔

دوسری ٹيسٹنگ ميں اگر کسی کھلاڑی يا آفيشل کا کرونا پازٹيو آيا تو وہ انگلينڈ نہيں جائےگا اور صرف منفی نتیجہ آنے والوں کو ہی انگلينڈ کا ٹکٹ ملے گا۔

محمد حفیظ کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن گیا

چیف سیلکٹر مصباح الحق حتمی اسکواڈ کا اعلان 27 جون کو کريں گے۔قومی ٹيم 28 جون کو خصوصی فلائٹ سے مانچسٹر روانہ ہوگی۔

سابق کپتان محمد حفيظ سميت مثبت آنے والے 10 کھلاڑيوں کے کرونا ٹيسٹ آج ہوں گے۔

.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں