Home » دن12بجےکی ہیڈلائنز:کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان

دن12بجےکی ہیڈلائنز:کارکردگی کی بنیاد پر پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان

by ONENEWS


ذیل میں 4 جولائی 2020 دن 12 بجے کی ہیڈ لائنز آپ کی سہولت کیلئے دی گئی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان آج ايک روزہ دورے پر لاہور پہنچيں گے۔ کابینہ اجلاس ميں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔۔ کارکردگی کي بنياد پر کابينہ ميں ردوبدل کا بھی امکان ۔ وزیراعظم کو مون سون کے حوالے سے ڈیزاسٹر مینيجمنٹ اور کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی

کراچی والوں کا دن ميں جينا اور رات کو سونا محال ۔۔ کے اليکٹرک نے رات بھر مختلف علاقوں ميں الگ الگ اوقات ميں بجلی بند کی۔۔ شديد گرمی ميں بڑے بے چين اور بچے بلکتے رہے۔۔۔ سونے پر سہاگہ ۔۔ حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فيصلہ کرليا۔ جولائی سے بل زيادہ آئيں گے۔ فی يونٹ دو روپے اناسی پيسے تک اضافہ کيا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کميٹی نے منظوری دے دی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو سی پيک پروجیکٹس کی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔ ٹوئيٹ ميں لکھا۔۔ وزيراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام منصوبے تیزی سے مکمل کئے جائيں۔۔ جس کا فائدہ تمام پاکستانیوں تک پہنچنا چاہئے۔ سی پيک منصوبہ پاک چين دوستی کا مظہر اور ہماری خوشحالی کا ضامن ہے۔۔

اگر ہم ايس او پيز عملدرآمد کرتے رہے تو جلد اسپتال ويران ہوجائيں گے۔۔ وزيراطلاعات شبلي فراز کي لاہور پولی کلينک کے دورے پر ميڈيا سے گفتگو ۔۔ کہا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج آںا شروع ہوچکے ہيں۔۔ وزيراعظم نے بروقت حکمت عملی اپنائی۔۔ دنیا آج اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہی ہے۔

ملک بھر ميں کورونا سے لوگ تيزی سے صحتياب ہورہے ہيں۔۔ ايکٹو کيسز اور اموات ميں کمی۔۔ چوبيس گھنٹوں ميں گيارہ ہزار چار سو اکہتر افراد نے کورونا کو شکست دی۔۔ اڑسٹھ افراد لقمہ اجل بنے ۔۔ اور تين ہزار تين سو ستاسی نئے کيسز رپورٹ ہوئے

لاہور ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ۔۔ سيل کئے گئے سات علاقے دس روز بعد کھول ديے گئے۔۔ مرکزي شاہراہيں کھلنے کے بعد دوسرے علاقوں سے آمد و رفت بحال ہوگئي۔ کاروباری مراکز بند ہيں

چمن ميں کورونا کے باعث پاک افغان سرحد کی بندش کيخلاف دھرنے کو آج ايک ماہ مکمل ہوگيا۔ شہری ۔۔ سياسی جماعتوں کے کارکنان اور تاجر دھرنے ميں شريک ہيں۔ پاک افغان شاہراہ مکمل بلاک ہے۔

کراچی کا اسٹريٹ کرمنل ۔۔ چھينے گئے موبائل سے ہی گرفتار۔۔ سولہ مئی کو اورنگی ٹاؤن ميں ملزم رحيم خان عرف ڈاکٹر نے ڈکيتی مزاحمت پر دانش نامی نوجوان کو قتل کيا۔۔ مقتول سے چھينا گيا فون ٹريس کرکے پوليس نے ساتھی سميت گرفتار کرليا۔

پاکپتن ميں پولیس اہلکار کے قتل کا معمہ حل ہوگيا۔ قاتل سگا بھائی نکلا۔۔ ملزم نے بھابھی کے حسد ميں بھائی کو جان سے مارديا۔۔ پوليس نے ملزم کو گرفتار کرليا۔۔

امريکا ميں چون ہزار سے زائد نئے کورونا کيسز رپورٹ ہوئے۔۔ برازيل ميں بارہ سو چونسٹھ اور بھارت ميں چار سو چواليس اموات ۔۔ ميکسيکو ميں بھي چھ سو اناسی لقمہ اجل بن گئے۔۔ دنيا بھر ميں کورونا متاثرين کی تعداد گيارہ کروڑ انيس لاکھ سے زائد ہوگئی

امريکا کے قومی دن پر ساؤٹھ ڈکوٹا کے ماؤنٹ رش مور پر آتشبازی کا مظاہرہ۔۔ کورونا کيسز ميں اضافے کے باوجود ۔۔ صدر ٹرمپ سميت ہزاروں مہمانوں اور شہريوں کی تقريب ميں بِنا ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کے بغير شرکت۔۔

انگلينڈ کيخلاف سيريز کيلئے پاکستان کرکٹ ٹيم کي تيارياں جاری۔۔ کھلاڑيوں کا ٹريننگ کيساتھ فٹنس پر بھی فوکس۔۔ انگلينڈ پہنچنے پر محمد حفيظ سميت چھ کھلاڑيوں کے کورونا ٹيسٹ لے لئے گئے۔۔ منفی آنے پر اسکواڈ کا حصہ بنيں گے

ايبٹ آباد۔۔۔ حويلياں اور گردونواح ميں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوگيا۔ محکمہ موسميات کے مطابق بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دو روز تک جاری رہے گا۔۔ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد ميں بھی بادل برس پڑے۔۔ موسم خوشگوار ہوگيا

سندھ کے صوفی ميوزک کا رنگ ۔۔ الن فقير کے گانوں کے بنا ادھورا ہے۔۔ الن فقير کو ہم سے بچھڑے بيس برس ہوگئے ۔۔ گانوں کی مٹھاس ۔۔ سندھ دھرتی کی خوشبو آج بھی پہلے کي طرح تازہ ہے۔۔ صرف سندھی ہی نہيں۔۔۔ الن فقير نے اردو کلام بھی اپنے انداز ميں خوبصورتی سے گائے۔۔



Source link

You may also like

Leave a Comment