Home » دن12بجےکی ہیڈلائنز:مائنس ون ہوا تو پورے3 مائینس ہونگے،شیخ رشید

دن12بجےکی ہیڈلائنز:مائنس ون ہوا تو پورے3 مائینس ہونگے،شیخ رشید

by ONENEWS


دیل میں 5 جولائی دن 12 بجے کی ہیڈلائنز آپ کی سہولت کیلئے دی گئی ہیں۔

ملک ميں مون سون بارشوں کي انٹری ۔۔ اسلام آباد ۔ راولپنڈی اور مری ميں بادل برس پڑے ۔ لاہور ميں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ۔ بالائی علاقوں ميں تيز بارش ۔ پنڈی بھٹياں ميں کئی ديواريں اور چھتيں گر گئيں ۔۔ آٹھ افراد زخمی ۔۔کوہ سلیمان میں طوفانی بارش ۔ ندی نالوں میں طغیانی ۔ ژوب اور ہرنائي ميں سيلابی صورتحال ۔ حفاظتی بند ٹوٹنے سے سيلابی ريلا شہر ميں داخل

کراچي ميں بھی پير سے بادل برسيں گے ۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ۔۔ اربن فلڈنگ آنے کا بھی خدشہ ظاہر کرديا ۔ نالوں کی صفائی تو ہوئی نہيں ۔ اربن فلڈنگ ہوئی تو سڑکيں اور گلياں ابل پڑيں گی ۔ انتظامیہ سارا سال سوتی رہی ۔۔ اب کيا ہوگا ۔ سوال اٹھ گئے

کراچی ميں بدترين لوڈ شيڈنگ نے شہريوں کی زندگی اجيرن بنا دی ۔ نہ دن کو چين نہ رات کو سکون ۔ چوبيس گھنٹے ميں بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی بند ۔ فالٹس کے نام پر گھنٹوں کی لوڈشيڈنگ ہوتی ہے ۔ شہريوں کا صبر جواب دينے لگا ۔

شہرميں کہيں لوڈشيڈنگ نہيں ہورہی ۔ سی ای او کے اليکٹرک کا دعوی ۔ مینٹیننس میں تاخیر کا ملبہ بھی کورونا پرڈال دیا ۔ شارٹ فال نہیں ۔ کوئی تکنیکی خرابی بھی نہیں ۔ تو پھر يہ بجلی کيوں جارہی ہے؟ شہریوں کا سوال ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا روٹی اور نان کی قیمت میں خودساختہ اضافے کا نوٹس ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامیہ کو فوری کارروائی کی ہدایت ۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کے بيس کلو تھیلے کی قیمت میں ايک سو بيس روپے کا اضافہ کر دیا۔ جس کے بعد نان بايوں نے روٹی اور نان کی قيمت بڑھا دی

ہم آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مائنس ون ہوا تو پورے تين مائنس ہوں گے ۔۔ وزیرریلوے شیخ رشید کی پيش گوئي ۔ وفاقی وزرا کو بھی مشورہ ۔۔ کہا گندے کپڑے ٹی وی پر نہ دھوئیں ۔۔ چوہدری برادران بھی نواز ليگ کی طرف نہيں جائيں گے

ہم مائنس عمران خان نہیں مائنس پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں ۔۔ معلوم نہیں شیخ رشید نے عمران خان سےپوچھ کر بیان دیا یا نہیں ۔۔ لیگی رہنما محمد زبیر کی تنقيد ۔ کہا ۔۔ پی ٹی آئی والوں کو گندے کپڑے میڈیا پر دھونےکی ضرورت نہیں عوام سب جانتے ہیں ۔۔

کورونا وائرس سے پاکستان ميں مزيد ترانوے افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ کل تعداد چار ہزار سات سو بارہ ہوگئي ۔ مزيد تين ہزار ايک سو اکيانوے افراد وائرس کا شکار ۔ مجموعي طور پر دو لاکھ اٹھائيس ہزار سے زائد متاثر ۔ سندھ ميں بانوے ہزار ۔ پنجاب ميں اکياسی ہزار ۔ کے پی ميں ستائيس ہزار اور بلوچستان ميں دس ہزار سے زائد کيسز رپورٹ

صوابی ميں داماد کی سسرال ميں فائرنگ ۔ تين افراد جاں بحق ۔ ملزم اپنے ساتھيوں سميت فرار ۔ پوليس کے مطابق خاندانی جھگڑے پر ملزمان نے فائرنگ کی ۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد کی دکان میں ڈکیتی ۔۔ تین ملزمان نے اندر موجود تمام افراد کو یرغمال بنایا ۔۔ اسلحہ دکھا کر ایک ایک کر کے سب سے موبائل فون اور رقم چھین لی ۔۔ ملتان ميں سورج ميانی روڈ پر ملزمان کی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ ۔۔ دکاندار کو قتل کردیا ۔۔

خانپور ٹرین حادثے کے گیارہ گھنٹے بعد ٹریک کو بحال کردیا گیا ۔۔ آمد و رفت شروع ہوگئي ۔۔ شالیمار ایکسپریس اور عوام ایکسپریس روانہ ۔۔ گزشتہ روز شام چار بجے کے بعد شالیمار سے مال بردار گاڑی ٹکرا گئی تھی

ضلع خیبر میں ایک ایسا قبیلہ ۔۔ جو دانتوں کے انوکھے مرض میں مبتلا ۔ لوگوں کے لئے حیرت اور اُنکے لئے شرمندگی کا باعث ہے ۔۔۔ اس قبيلے سے ملوائنگے اسی بليٹن ميں

کراچی ميں مويشی منڈی سج گئی ۔ في الحال سودے انتہائی کم اور تفريح زيادہ ہورہی ہے ۔۔ ويک اينڈ پر شہری پکنک منانے منڈی پہنچے ۔۔ جہاں ايس او پيز پر عمل ہوتا دکھائی نہ ديا ۔۔ نہ ماسک ۔۔ نہ سماجی فاصلہ نہ ہی سينيٹائزر وغيرہ کا استعمال ۔۔ لوگ کھانے پينے کے اسٹالز پر ٹوٹے رہے

دنیا بھر میں کورونا سے اموات پانچ لاکھ تينتيس ہزار سے بڑھ گئیں ۔ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ تيرہ لاکھ اکياسی ہزار سے تجاوز کر گئی۔ امريکا ميں ايک لاکھ بتيس ہزار اموات ۔ انتيس لاکھ سے زائد متاثر ۔ برازيل ميں چونسٹھ ہزار سے زائد ہلاک ۔ روس ميں اموات کي تعداد دس ہزار سے بڑھ گئی ۔برطانيہ ميں اموات کی تعداد چواليس ہزار سے بڑھ گئی ۔ بھارت ميں چھ لاکھ تريسٹھ ہزار افراد کورونا سے متاثر۔

نیوزی لینڈ کی مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو چوبیس اگست کو سزا سنائی جائے گی ۔۔ فیصلے کے وقت شہدا کے اہل خانہ کی کو موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا ۔۔۔ ملزم نے پندرہ مارچ دوہزار انیس کو اکیاون نمازیوں کو شہید کیا تھا



Source link

You may also like

Leave a Comment