Home » دن 12بجےکی ہیڈلائنز: کراچی میں نالوں کی صفائی کا آغاز

دن 12بجےکی ہیڈلائنز: کراچی میں نالوں کی صفائی کا آغاز

by ONENEWS


دن 12بجے کی ہیڈلائنز

کراچی ميں پھر سے غير اعلانيہ لوڈ شيڈنگ کا عذاب۔ گلستان جوہر، گلشن اقبال، ملير، گلشن معمار، ناظم آباد، لياقت آباد، فيڈرل بی ايريا، پی ای سی ايچ ايس، کلفٹن اور ڈيفنس کے علاقوں ميں بدترين لوڈ شيڈنگ۔ کے اليکٹرک کے صارفين کو ادارے کی جانب سے مختلف پيغامات۔ کسی کو کينپ بجلی گھر کی خرابی کا بتايا اور کسی کو تيکنيکی مسائل کا عنديہ ديا۔ کراچی کے شہری رُل گئے۔ نہ دن کو سکون نہ رات کو چين۔ کہاں جائيں کس سے فرياد کريں، کوئی سننے والا نہيں۔

پاکستان ميں کرونا وائرس سے ايک دن ميں اٹھہتر افراد جاں بحق۔ کل تعداد چار ہزار پانچ سو اکياون تک پہنچ گئی۔ چار ہزار ستاسی نئے کيسز سامنے آگئے۔ دو لاکھ سولہ ہزار تين سو بياسی افراد وائرس کا شکار۔ سندھ ميں اناسی ہزار، پنجاب ميں اٹھہتر ہزار۔ کے پی ميں ستائيس ہزار اور بلوچستان ميں دس ہزار سے زائد کيسز رپورٹ۔

جون کے وسط میں جتنے کیسز تھے آج کم ہیں۔ جولائی کے آخر تک کرونا مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے کم ہوگی۔ وفاقی وزير اسد عمر کہتے ہيں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے صوبوں نے بڑے پیمانے پر کارورائیاں کیں۔ سندھ میں بالخصوص کراچی میں صورتحال میں بہتری نظر نہیں آرہی۔

کراچی کی 41 يوسيز ميں کرونا سے متاثرہ علاقوں ميں دو ہفتے کے لئے لگايا گيا سليکٹڈ لاک ڈاؤن ختم۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دوسرا مرحلہ شروع۔ ضلع غربی کی چھ یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ گڈاپ، کیماڑی، بلدیہ، سائٹ اور اورنگی ٹاؤن کی یوسیز شامل۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن سترہ جولائی تک نافذ العمل ہوگا۔

کراچی ميں لاک ڈاون کا کوئی فائدہ نہيں ہوا۔ اب بھی شہر ميں لاکھوں کيسز ہونگے۔ کراچی کو دو ہفتے بند کريں دو ہفتے کھوليں۔ وزير صحت سندھ عزرا پيچوہو کی پروگرام نيا دن ميں گفتگو۔ کہا کہ مویشی منڈيوں سے کرونا کے پھیلاؤ کاخطرہ ہے۔ ائيرپورٹ پر سندھ حکومت کو ٹيسٹنگ کی اجازت نہيں، بيرون ملک سے آنے والے اب بھی وائرس لا رہے ہيں۔

کراچی کے تاجروں کا آج سے تمام مارکيٹيں کھولنے کا اعلان۔ زينب مارکيٹ سميت کئی بازار کھل گئے۔ تاجر کہتے ہيں کہ حکومت نے دکانيں بند کرائيں تو مزاحمت کرينگے۔ ہفتہ اور اتوار کو بھی مارکيٹيں کھولنے کی اجازت دينے کا مطالبہ۔ لوڈشيڈنگ اور اوور بلنگ بند نہ ہوئی تو ادائیگی نہيں کريں گے۔

کراچی سپر ہائی وے پر مویشی منڈی سج گئی۔ شہريوں اور بيوپاريوں کا ٹولیوں کی صورت میں بھاؤ تاؤ۔ مویشی منڈیوں کو پکنک اسپاٹ نہ سمجھا جائے۔ مفتی منیب الرحمان کی عوام سے اپیل۔ ترجمان مويشی منڈی ياور رضا کہتے ہيں کہ آن لائن جانور کی فروخت ممکن نہيں کیونکہ جانور گھر گھر پہنچانا ناممکن ہے۔ فروٹ اور سبزی منڈی چل رہی اس طرح سنت ابراہیمی کےتحت مویشی منڈی بھی ضروری ہے۔

بارشیں کتنی بھی ہوجائیں کراچی نہیں ڈوبے گا۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور مئیر کراچی وسیم اختر نے یقین دہانی کرا دی۔ کہتے ہیں کہ نالوں کی بروقت صفائی کی جائے گی۔ عید پر نالوں میں آلائشیں نہ پھینکنے کی اپيل۔

پاکستان اسٹاک ايکسچينج حملہ۔ حملے ميں استعمال ہونے والی گاڑی کس کی ہے، نيا تنازع کھڑا ہوگيا۔ يہ گاڑی 10 ماہ پہلے ايک ڈرامے ميں نظر آئی تھی جس قسط ميں گاڑی دکھائی دی وہ گزشتہ سال اگست ميں ريکارڈ ہوئی۔ ڈرامے کی ويڈيو تفتيشی حکام نے حاصل کرلی جس کی تحقيقات جاری ہيں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈ کوارٹرز کراچی اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔ شہر قائد میں امن یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار۔ جوانوں کو عصری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت۔

کینٹ ہاوسنگ کالونی سيالکوٹ ميں موجودہ زمین سے زیادہ فروخت کا الزام۔ ن ليگی رہنما خواجہ آصف کی نيب کے سامنے پيشی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت۔ سوسائٹی پر لگنے والے فنڈز کا حساب۔ اہل خانہ، رشتہ دار اور حصہ داروں کی تفصیلات بھی طلب۔

چاہتے ہيں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے۔ کیا ملک اس حکومت کا متحمل ہوسکتا ہے؟ سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی کی ايل اين جی کيس کی سماعت کے دوران پيشی کے بعد ميڈيا بريفنگ۔ واضح حقیقت ہے حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ عمران خان مائنس ون کی بات خود کرتے ہیں اور مائنس ون ہمیشہ پارٹی کے اندر سے ہوتا ہے۔

میں یا اسد عمر وزارت عظمیٰ کے امیدوار نہیں۔ پارٹی میں صرف ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افواہیں مسترد کردیں۔ سما کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں کہا پی ٹی آئی سے 20 ماہ کا حساب لیں لیکن پچھلی حکومتوں سے 40 سال کا حساب بھی مانگا جائے۔

رحيم يار خان ميں افسوس ناک حادثہ۔ موٹر وے ايم فائيو پر تيز رفتار گاڑی بےقابو ہوکر الٹ گئی۔ خاتون اور بچوں سميت چار افراد جاں بحق اور ايک زخمی ہوگیا۔ ريسکيو کے مطابق ڈرائيور کی آنکھ لگنے سے حادثہ پيش آيا۔

پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج، فیصلے کو وقار زکا نے چیلنج کیا۔ کہتے ہيں کہ پب جی گیم آن لائن پیسے کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ویڈيو گیم کا ورلڈ کپ ہو رہا ہے اس طرح ساری اسپانسر شپ ختم ہوجائے گی۔ پابندی سے پاکستان الیکٹرانک اسپورٹس میں بلیک لسٹ ہوسکتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹيم کے مزيد چھ کھلاڑی انگلينڈ روانہ۔ محمدحفیظ، وہاب ریاض، محمد رضوان، محمد حسنین، فخر زمان اور شاداب خان کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ باقی ٹيم پہلے ہی انگلينڈ ميں پريکٹس ميں مصروف ہے۔ گرين شرٹس کا انگريز حريفوں کے درميان پہلا ٹيسٹ پانچ اگست کو شروع ہوگا۔

موسيقی ميں چمٹے کے استعمال کو دوام بخشنے والے عالم لوہار کو بچھڑے اکتاليس سال گزر گئے۔ انہوں نے صوفيانہ کلام اور پنجاب کے گيتوں کو پوری دنيا تک پہنچايا۔ ان کا کلام جگنی کسی دور ميں بھی پرانا نہيں ہوا۔



Source link

You may also like

Leave a Comment