Home » دنیامیں پہلاساؤنڈ بیرئرتوڑنے والے لیجنڈ پائلٹ چک یئگر

دنیامیں پہلاساؤنڈ بیرئرتوڑنے والے لیجنڈ پائلٹ چک یئگر

by ONENEWS

امریکی فضائیہ کے لیجنڈ پائلٹ اور دنیا میں پہلا ساؤنڈ بیرئیر توڑنے والے جنرل چک یئگر 97 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

لیجنڈ پائلٹ کے انتقال کی سب سے پہلے خبر ان کے آفیشل اکاؤنٹ سے ان کی اہلیہ وکٹوریہ کی جانب سے جاری کی گئی، جس کی بعد ازاں امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے تصدیق بھی کی گئی۔ چک یئگر کے انتقال کی خبر پر دنیا بھر میں ان کے چاہنے والے، اسٹوڈنٹس اور ساتھی افسردہ ہوگئے اور ان کے اکاؤنٹ پر تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

لیجنڈ پائلٹ چک یئگر نے 14 اکتوبر سال 1947 میں پہلا ساؤنڈ بیریئر توڑا تھا، جس ایوی ایشن کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حرفوں سے لکھا جائے گا۔

چک یئگر کو امریکی فضائیہ کی تاریخ میں بہترین پائلٹ کا درجہ بھی حاصل تھا۔ ایوی ایشن تجزیہ کاروں کے مطابق لفظ لیجنڈ کو بلاوجہ استعمال کیا جاتا ہے، تاہم یہ لفظ چک یئگر پر پورا اترتا ہے۔ لیجنڈ پائلٹ کے کیئرئر اور زندگی پر متعدد ہالی ووڈ فلمیں بھی بنی۔ امریکی فضائیہ کی اکیڈمی میں آج بھی لوگ چک یئگر کو اپنا ہیرو اور ان جیسا بننا چاہتے ہیں۔

چک یئگر نے اپنے ایوی ایشن کیریر کی ابتدا دوسری عالمی جنگ میں بحیثیت مکینک سے کی، تاہم اپنی قابلیت، محنت اور کام سے وہ ٹریننی پائلٹ اور پھر فلائٹ آفیسر بننے۔

دوسری عالمی جنگ میں چک یئگر نے پ 15 مسٹینگ طیارہ اڑایا اور جنگ کے دوران مغربی محاذ پر دشمن کے 11 طیارے تباہ کیے۔

رپورٹس کے مطابق چک ئیگر کے ساؤنڈ بیریئر کا ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے۔ وی ڈے( دوسری عالمی جنگ میں جرمنی اور اس کے حامیوں کی شکست کے بعد کا ادوار) کے بعد یئگر نے بحیثیت ٹیسٹ پائلٹ مختلف طیارے اڑائے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد وہ کیلی فورنیا کے موروک آرمی ایئر فیلڈ جسے آج کل ایڈورڈ ایئر بیس کہا جاتا ہے، تعینات رہے، جہاں انہوں نے اب تک کا ناقابل شکست ساؤنڈ بیرئر کا ریکارڈ قائم کیا۔

یہ ریکارڈ انہوں نے بیل ایکس 1 طیارے میں میں پرواز کے دوران قائم کیا۔ ان کے اس کارنامے پر انہیں ایئرفورس کی تاریخ کا سب سے قابل تحسین میکیے ٹرافی ایوارڈ ” دی موسٹ میریٹوریئس فلائٹ آف دی ایئر” دیا گیا۔

سال 1962 میں انہیں فل کرنل کے عہدے پر فائز کیا گیا اور ایئرفورس ایئرو ریسرچ پائلٹ اسکول کا بطور پہلا کمانڈنٹ تعینات کیا گیا۔ چک یئگر کو اس کے علاوہ دیگر اہم عہدوں پر بھی تعینات کیا گیا۔ وہ فلپائن میں امریکا ویتنام جنگ میں ٹیکٹیکل فائٹر ونگ کے 405 ویں سربراہ بھی مقرر ہوئے۔

اس دوران انہوں نے کئی سو گھنٹوں کی پروازوں کا ریکارڈ بھی قائم کیا اور 127 سے زائد مشنز کیے۔

امریکی فضائیہ کو اپنی زندگی کے 33 قیمتی سال دینے کے بعد سر چک یئگر سال 1975 میں بریگیڈیئر کے عہدے پر ریٹائر ہوئے، تاہم اس کے باوجود وہ امریکی ایئر فورس اور ناسا کیلئے بطور مشیر بھی کام کرتے رہے۔

چک یئگر کو امریکی فضائیہ کی تاریخ میں سب سے ڈیکوریٹٹ پائلٹ کا اعزاز بھی حاصل ہے، جنہوں نے ان گنت ایوارڈز، ٹرافی، میڈلز، تمغے اور اعزازی اعزاز اپنے نام کیے۔

.

You may also like

Leave a Comment