Home » حریم شاہ سے3 لاکھ میں 100 گزکاپلاٹ خریدیں

حریم شاہ سے3 لاکھ میں 100 گزکاپلاٹ خریدیں

by ONENEWS

تصویر:حریم شاہ/انسٹاگرام

سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز اورتصاویرسے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے پراپرٹی بینک مارکیٹنگ نیٹ ورک کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے عوام کیلئے سستے پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی کے بےگھرافراد کیلئے اپنی چھت کے خواب کی تعبیرممکن بنانے کے وعدے کے ساتھ 100 گز کا پلاٹ انتہائی کم قیمت میں فروخت کیا جارہا ہے۔

حریم شاہ کا اعلان اور رمضان ٹرانسمیشن کی اونچی دکان

حریم شاہ نے انسٹاگرام پرجاری کیے جانے والے ویڈیو بیان میں کہا “آپ کو پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے حوالے سے معلومات دینا تھیں، ویسے تو آپ گوگل سے بھی تمام تفصیلات لے سکتے ہیں، جن افراد نے فارم لینے ہیں وہ پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے آفس آجائیں اورفارم حاصل کریں ، فارم یہیں جمع بھی کیے جائیں گے۔ ہم جلد از جلد گھر کے بارے میں آپ کے خواب کی تعبیر بنیں گے”۔

ٹک ٹاکر نے واضح کیا کہ “میں ایڈریس اور نمبر دے رہی ہوں ، ہم نے اس حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں بھی تمام تر تفصیلات بتا دی تھیں لیکن اگر پھربھی کسی کو سمجھ نہ آئے تو ان نمبرزپررابطہ کرکے پوچھ سکتے ہیں”۔

ویڈیو کے اختتام پر حریم شاہ نے کہا ” پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے فارم جلد از جلد حاصل کرنے کیلئے آفس تشریف لائیں اور ہم بنیں گے آپ کے خوابوں کی تعبیر”۔

حریم نے اگلی انسٹا پوسٹ میں پلاٹس حاصل کرنے کے خواہشمندوں کیلئے پرنٹ کروایا جانے والا فارم بھی شیئر کیا جس میں واضح طور پردرج ہے ” پاکستان کے بےگھر لوگوں کیلئے گھر کی پیشکش”۔

فارم پر درج تفصیلات کے مطابق فارم بھرنے کے بعد ڈپازٹ کی رقم کے ساتھ پراپرٹی بینک مارکیٹنگ نیٹ ورک آفس میں جمع کرائیں۔ ہرماہ 100 بےگھرلوگوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹس دیے جائیں گے جس کی تفصیلات فارم جمع کروانے پربتائی جائیں گی۔

فارم میں یہ آفربھی کی گئی ہے کہ گولڈ کارڈ ممبربننے کی صورت میں آپ کراچی میں پراپرٹیز کی تمام ترسہولیات سے مستفید ہوں گے۔ 100 گز کے پلاٹ کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے جس کیلئے ایک لاکھ روپیہ دیکر قبضہ حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ بقیہ ادائیگی اقساط میں ہوگی۔

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ وزرات خارجہ میں کیا کررہی ہیں؟

ساتھ ہی فارم پر پی ٹی سی ایل اور موبائل فون نمبرز کے علاوہ ای میل ایڈریس بھی درج ہے جن پر رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک پریس ریلیز بھی زیر گردش ہے جس میں حریم شاہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غریب آدمی کو اپنے گھر کے خواب دکھائے جس کی تعبیر پہنچ سے دور ہے۔

حریم شاہ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اورچیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں تعاون کی گزارش کی گئی ہے۔

حریم شاہ اورصندل خٹک کے خلاف مبشر لقمان کی درخواست مسترد

اس پریس ریلیزپردعمل ظاہر کرتے ہوئے امتیاز چانڈیو نامی ایک ٹوئٹرصارف نے الزام عائد کیا کہ ٹک ٹاک کی سستی شہرت کے بعد نوجوانوں کے لیے سستی بستی اسکیم شروع کرکے انہیں اکٹھا کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے تاکہ وہ مزید بھٹکنے سے بچ جائیں۔

اس ٹویٹ پر کیے جانے والے تبصروں میں ٹوئٹرصارفین نے حیرت کا اظہارکیا۔

ایک خاتون صارف نے تو سوال اٹھایا ” یہ کیا گڑبڑ گھوٹالا ہے، یہ کوئی ڈبل شاہ جیسا فراڈ لگ رہا ہے”۔

حریم شاہ اوران کی سابقہ ساتھی صندل خٹک کو متنازع ٹک ٹاک ویڈیوز سے شہرت حاصل ہوئی ، دونوں نےٹک ٹاک کے علاوہ سیاستدانوں اورمعروف شخصیات کے ساتھ بھی ویڈیوز بنائیں جن میں وزیراعظم عمران خان بھی شامل ہیں۔

.

You may also like

Leave a Comment