قومی احتساب بیورو نے سندھ روشن پروگرام کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 6 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔
نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے ضمنی ریفرنس سندھ روشن پروگرام کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر طلبی کا سمن جاری کردیا۔
سمن کے مطابق مراد علی شاہ کو نیب راولپنڈی کے دفتر میں 6 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ اس سے پہلے بھی اس کیس میں ایک پیشی بھگت چکے ہیں۔ مراد علی شاہ کو نیب نے 28 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دے رکھا ہے۔