Home » بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں سےآزادکشمیرکےغیور اور بہادرعوام کبھی مرعوب نہیں ہوںگے:سردار مسعود خان

بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں سےآزادکشمیرکےغیور اور بہادرعوام کبھی مرعوب نہیں ہوںگے:سردار مسعود خان

by ONENEWS


بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں سےآزادکشمیرکےغیور اور بہادرعوام کبھی مرعوب …

مظفرآباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن) آزاد جموں و کشمیر کےصدرسردارمسعود خان نےلائن آف کنٹرول کےملحقہ علاقوں میں بھارتی فوج کی بلااشتعال اوربلاجوازفائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وادی نیلم میں نوعمرنوجوانوں کی شہادت ہرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔

لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹروں میں بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کےصدرسردارمسعود خان نے اسے بھارت کا بزدلانہ اقدام اور مقبوضہ  جموں و کشمیر اور بھارت کے اند ر بگڑتی ہوئی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔صدرنےوادی نیلم میں دونوعمربچوں کی شہادت پرسوگوران خاندان سےگہری ہمدردی اوردلی تعزیت کااظہارکیااورلائن آف کنٹرول کےقریب بسنے والے شہریوں کےعزم وحوصلہ اورجرات اوربہادری پراُنہیں خراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ایل او سی کےقریب بسنےوالےشہریوں کی قربانیاں غیر معمولی ہیں جن کا جان و مال ہر وقت سفاک بھارتی فوج کے نشانے پررہتاہے،بھارت کی بزدلانہ کاررائیوں سےآزادکشمیر کےغیورو بہادر عوام کبھی مرعوب نہیں ہوں گے اور وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری آزادی اورحق خود ارادیت کی تحریک کی حمایت اور ظلم و بربریت کا شکار اپنے بھائیوں اور بہنوں کی حمایت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے ۔

صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ کنٹرول لائن کے قریب آباد آزاد کشمیر کے شہری پاک فوج کے ساتھ مل کر دفاع وطن کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے،بھارتی فوج کی اس سے بڑی بزدلی اور کیاہو گی کہ وہ پاک فوج کا مقابلہ کرنے کے بجائےنہتے،بےگناہ اورکمزور شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا کر اخلاقی پستی اور ایک غیر پیشہ وارانہ فوج ہونے کا ثبوت دے رہی ہے ۔ صدر سردار مسعود خان نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی برادری اور عالمی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور آزاد کشمیر کے شہریوں کے خلاف جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ اُنہوں نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کے واقعات سے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے ارکان کو مطلع کریں۔

مزید :

علاقائیآزادکشمیرمظفرآباد





Source link

You may also like

Leave a Comment