Home » بھارتی میوزک کمپنی نے عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا

بھارتی میوزک کمپنی نے عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب سے ہٹا دیا

by ONENEWS


معروف بھارتی میوزک پروڈکشن کمپنی ٹی سیریز سوشل میڈیا پر احتجاج کے بعد عاطف اسلم کا گانا یوٹیوب چینل سے ہٹادیا۔

بھارت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ٹرینڈ شروع ہونے کے بعد ٹی سیریز نے اپنے یوٹیوب چینل سے عاطف اسلم کے گانے سونا سونا کے ورژن کو ہٹادیا۔

ٹی سیریز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم آئندہ کسی پاکستانی آرٹسٹ کے گانے کو ریلیز یا پروموٹ نہیں کرینگے۔

ٹی سیریز نے مزید کہا ہم اپنی غلطی کی مذمت کرتے ہیں اور اس کے لیے معذرت خواہ ہیں، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں ہم ٹی سیریز کے کسی بھی پلیٹ فارم پر نہ تو گانا جاری کریں گے اور نہ ہی اس کی تشہیر کریں گے ہم اپنے یوٹیوب چینل سے اس گانے کو ہٹارہے ہیں۔

ٹی سیریز کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوٹس میں لایا گیا کہ ہمارے یوٹیوب چینل پر مذکورہ گانا عاطف اسلم نے گایا ہے۔ اس گانے کو پروموشن ٹیم کے ہمارے ایک ملازم نے ٹی سیریز کے یوٹیوب چینل پر ڈالا ہے۔ وہ اپنے عمل سے بے خبر تھا اور گانا اپلوڈ کرتے ہوئے غلطی کرگیا، جس پر وہ معذرت کرتے ہیں۔

.



Source link

You may also like

Leave a Comment