0

بنوں، نوجوان نے منگیتر کو قتل کرکے خودکشی کرلی

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنی منگیتر کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔

بنوں کے تھانہ صدر پولیس کے مطابق دونوں کی کچھ عرصہ قبل منگنی ہوگئی تھی مگر آج لڑکی کے گھر والے کہیں اور رشتہ طے کرنے لگے جس پر نوجوان نے پہلے فائرنگ کرکے اپنی منیگیتر کو قتل کیا اور پھر خود پر گولی چلادی۔ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے لاشیں قانونی کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیں اور بعد ازاں اہل خانہ کے حوالے کردیا۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں