Home » بلدیاتی انتخابات کا انتظار ہے

بلدیاتی انتخابات کا انتظار ہے

by ONENEWS

بلدیاتی انتخابات کا انتظار ہے

جناب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جلد ہی نیا بلدیاتی نظام لانے کی خبر سنائی ہے،  جس میں لندن کی طرح عوام براہ راست مئیر کا انتخاب کرے گی۔ جی ہاں کہنے کو تو بہت اچھی بات ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ اس پر عملدرآمد کب ہو گا۔پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی نظام میں اصلاحات لانیکا نعرہ بلند کرتی رہی ہے، اسی مقصد کو پورا کرنے کے لئے گزشتہ برس اپریل میں پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ   2019 پاس کیا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مسلم لیگ حکومت کے لوکل گورنمنٹ 2013 سے کافی مختلف جبکہ پرویز مشرف کے نظام سے ملتا جلتا ہے۔ 2019 کے بارے میں وزیر اعظم کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے خیبر پختونخواہ کے تجربیسے سیکھ کر اس نظام کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوتے ہیں۔

عوام کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے،ویسے بھی سابقہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہوئے تقریباًایک برس سے زیادہ گزر چکا ہے۔نچلی سطح پر مسائل کا ڈھیر ہے جن کا حل تلاش کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ اس لئے ازحد ضروری ہے کہ جلد از جلد اقتدار نچلی سطح پر منتقل کیا جائے۔لیکن حکومت انتخابات کرانے میں ہچکچاہٹ کا شکار نظر آ تی ہے، شائد اسے کوئی ڈر خوف آ ڑے آ رہا ہے،ہو سکتا ہے حکومت کو لگتا ہو کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج اس کے حق میں نہیں ہوں گے کیونکہ عوام مہنگائی سے پریشان ہے، ہر تھوڑے عرصے بعد آٹے چینی کا بحران کھڑا ہو جاتا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ایسے میں حکومت کا گھبرانا تو بنتا ہے۔اب بھی وزیر اعظم عمران خان نے نئے بہترین نظام کی بات تو کی ہے لیکن انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، کہا تو جا رہا ہے کہ اگلے سال مارچ اپریل میں انتخابات ہوں گے لیکن ابھی تک کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

ہو سکتا ہے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج سے حکومت کو تھوڑا حوصلہ مل جائے اور وہ بلدیاتی انتخابات کرانے پر سنجیدگی سے غور کرے۔امید ہے کہ اس نئے نظام کے تحت اقتدار کے ساتھ ساتھ اختیارات بھی سونپے جائیں گے تاکہ عوام کے نمائندے بہتر طریقے سے اپنا کام کر سکے اور صحیح معنوں میں مشکلات کا حل ڈھونڈ سکیں۔بہر حال فی الحال تو ہمیں بھی آپ کی طرح اس وقت کا انتظار ہے۔ فی الوقت ہمیں دیں اجازت  تو ملتے ہیں دوستو،آپ سے جلد ایک ننی سی منی سی بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگھبان رب راکھا

مزید :

رائےکالم




Source

You may also like

Leave a Comment