Home » بجٹ اجلاس میں شریک رکن بلوچستان اسمبلی کاکرونا ٹیسٹ مثبت

بجٹ اجلاس میں شریک رکن بلوچستان اسمبلی کاکرونا ٹیسٹ مثبت

by ONENEWS


بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر مٹھا خان کی کرونا کی رپورٹ مثبت آنے کی اطلاع نے سب کو پریشان کردیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر مٹھا خان نے بنا ماسک پہنے شرکت کی اور بجٹ پر بحث میں حصہ لیا۔ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی مٹھا خان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی اطلاع آگئی۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ گئی جبکہ تقریباً 2 لاکھ مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، بلوچستان میں بھی کرونا کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ مثبت آنے پر رکن اسمبلی مٹھا خان ایوان سے تو چلے گئے مگر بلوچستان اسمبلی میں کھلبلی مچا گئے، وزیراعلیٰ سمیت ارکان اسمبلی نے فوری طور پر خود کو سینیٹائز کیا۔

اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ مٹھا خان کاکڑ اجلاس کے دوران بہت سے ارکان سے ملے لہٰذا اجلاس ملتوی کردیاجائے، تاہم اسپیکر کی ہدایت پر ایوان میں ڈس انفیکٹ اسپرے کا عمل شروع کردیا گیا جبکہ اجلاس جاری رہا۔



Source link

You may also like

Leave a Comment