Home » بالی ووڈکےفلم ومیوزک مافیاپرعدنان سمیع کی شدیدتنقید

بالی ووڈکےفلم ومیوزک مافیاپرعدنان سمیع کی شدیدتنقید

by ONENEWS


بھارتی شہریت اختیار کرنے والےگلوکاروموسیقار عدنان سمیع خان نے بالی ووڈ میں نئے اداکاروں کے ساتھ ہونے والے استحصال پر آواز اٹھائی ہے۔

چودہ جون کو خودکشی کے باعث اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اس اقدام کے بعد سے فلم انڈسٹری میں نئے آنے والوں کے استحصال پر مختلف حلقوں سے آوازیں اٹھائی جارہی ہیں ۔

اپنے بھارت نواز بیانات کے باعث اکثر تنقید کا نشانہ بننے والے عدنان سمیع خان نے بھی اسی حوالے سے فلمی مافیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فلم وموسیقی انڈسٹری کو سنجیدہ تبدیلی کی ضرورت ہے۔

طویل انسٹاپوسٹ میں عدنان نے خاص طور پر نئے وتجربہ کار گلوکاروں، میوزک، میوزک کمپوزرز وپروڈیوسرز کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے لکھا کہ ان سب کا بہت برے طریقے سے استحصال کیا جاتاہے۔ یا ان کے اشاروں پر چلو یاپھرانڈسٹری سے باہر ہوجاو۔

گلوکار نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنہیں خود تخلیق کا مطلب نہیں پتہ وہ کیوں تخلیقی صلاحیتوں کو کنٹرول کرریے ہیں۔ انہوں نے پرانے گانوں کے ری میک کی بھی شدید مخالفت کرتے ہوئے لکھا کہ خدا کیلئے یہ سب بندکر کے ٹیلنٹڈ لوگوں کو آگے آنے دو۔

انہوں نے بالی ووڈ میں موجود فلم ومیوزک مافیا کیلئے لکھا” یہ لوگ تاریخ سے کوئی سبق حاصل نہیں کرتے۔ تخلیق اور ٹیلنٹ کو نہیں روکا جاسکتا۔ بہت ہوگیا، اب تبدیلی ضروری ہے۔

عدنان سمیع خان نے آخر میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کا مشہور زمانہ قول لکھا” آپ کچھ وقت کیلئے کچھ لوگوں کو بیوقوف بنا سکتے ہیں لیکن آپ ہروقت تمام لوگوں کو بیوقوف نہیں بناسکتے “۔

.



Source link

You may also like

Leave a Comment