Home » امریکی مساجدکی ڈیٹاٹریسنگ ایپ کےپاکستانی ڈویلپرزکی دھوم

امریکی مساجدکی ڈیٹاٹریسنگ ایپ کےپاکستانی ڈویلپرزکی دھوم

by ONENEWS


شاپنگ مالز کے لیے بھی اپنایا جائے

امریکا میں موجود پاکستانی نژاد امریکی ایپ ڈویلپرز کی ان دنوں خاصی دھوم مچی ہوئی ہے۔

کرونا وائرس کے بعد مساجد میں آنے والوں کی ڈیٹا ٹریسنگ کا آئیڈیا ایپ ڈویلپرز نے دیا تھا۔ امریکا کی بڑی مساجد نے ان کا ماڈل اپنالیا ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ اب یہ پاکستان میں موجود مساجد کے ساتھ ساتھ شاپنگ مالز کے لیے بھی اپنایا جائے۔

ڈیٹا ٹریسنگ کی مدد سے ان افراد کی شناخت ہوتی ہے جہاں مساجد آرہے ہوتے ہیں اور وائرس یا کسی اور بیماری کی صورت میں بروقت آگاہی ہوجاتی ہے۔

امریکا میں گھر گھر اذان کی آواز پہنچانے کیلئے ان ڈویلپرز کی ایک اذان ایپ بھی متعارف ہوچکی ہے۔

امریکا بھر میں موجود پاکستانی اور مسلمان کمیونٹی اس ایپ پر کافی خوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان میں بھی ایسے اقدامات اٹھائے جائیں۔



Source link

You may also like

Leave a Comment