Home » امریکہ میں ہنگامہ آرائی، سوشل میڈیا نے ہنسنے پر مجور کردیا

امریکہ میں ہنگامہ آرائی، سوشل میڈیا نے ہنسنے پر مجور کردیا

by ONENEWS

سوشل میڈیا کو مزاح کے طور پر استعمال کرنے والے اکثر اس انتظار میں رہتے ہیں کہ کوئی بھی ایسی چیز نظر آئے جس پر وہ اپنے مزاح کیلئے چٹکلے اور میمز بنائیں ۔

تاہم ایسے صارفین کو یہ موقع آج اس وقت ملا جب امریکی کانگریس میں الیکٹورل ووٹوں کی گنتی کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔

کانگریس کی توثیق کے بعد اب جو بائیڈن امریکی صدارتی انتخاب کے باضابطہ فاتح قرار دے دیے گئے ہیں اور وہ متوقع طور پر 20 جنوری کو حلف اٹھائی گے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی درہم برہم کرنے کے لیے کانگریس میں گھس کر ہنگامہ آرائی کی گئی تھی۔

بدھ کی صبح صدر ٹرمپ اور اُن کے جذباتی کارکنان نے ایک طوفان برپا کردیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر اس واقع کی تصویر اور ویڈیوز منظر عام پر آئیں تو صارفین نے جہاں سنجیدہ ردعمل کا اظہار کیا وہیں بعض صارفین نے اس واقع پر مزاح کا لطف لیتے ہوئے میمز بنانا اور مزاحیہ تبصرے شروع کردیئے ۔

You may also like

Leave a Comment