0

آپ کو خوبصوت بنانے کا دعویٰ کرنے والی یہ38موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کردینی چاہئیں ماہرین نے وارننگ دے دی

آپ کو خوبصوت بنانے کا دعویٰ کرنے والی یہ38موبائل ایپس فوری ڈیلیٹ کردینی …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج ہر نوع کی ایپلی کیشنز بن چکی ہیں جنہیں لوگ اپنے سمارٹ فونز پر انسٹال کرتے اور ان سے استفادہ کرتے ہیں۔ بیوٹی سے متعلق بھی سینکڑوں ایپلی کیشنز ہیں جن کے ذریعے لوگ اپنی تصاویر کو خوبصورت بناتے ہیں۔ اب آئی ٹی ماہرین نے ایسی 38بیوٹی ایپلی کیشنز کے متعلق خطرناک انکشاف کر دیا ہے اور اینڈرائیڈ صارفین کو نصیحت کی ہے کہ انہیں فوراً اپنے فونز سے نکال دیں۔ دی مرر کے مطابق آئی ٹی فرم وائٹ اوپس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ ایپلی کیشنز لوگوں کے سمارٹ فونز پر اشتہارات کی بھرمار کر دیتی ہیں جس سے نہ صرف ان کا فون بہت سست ہو جاتا ہے بلکہ ڈیٹا کا بھی نقصان ہوتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ نیکو اگنیس کا کہنا تھا کہ ”یہ ایپلی کیشنز فراڈ ہیں جو بیک گراﺅنڈ میں بھی اشتہار چلاتی ہیں اور لوگوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ یہ سیلفی ایپس ہیں جن کے ذریعے لوگ اپنی تصاویر پر فلٹر لگاکر انہیں خوبصورت بناتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشنز تین طرح کے فراڈ کرتی ہیں۔ پہلا ’آﺅٹ آف کنٹیکسٹ اشتہارات‘ دوسرا ’آﺅٹ آف کنٹیکسٹ نیوی گیشن‘ اور تیسرا ’ریموول آف ایپ آئیکن‘، جس کی وجہ سے صارفین کے لیے ان ایپلی کیشنز کو ’اَن انسٹال‘ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔یہ ایپلی کیشنز درج ذیل ہیں:

یوروکو کیمرہ

صرف کمرہ

لائٹ بیوٹی کیمرا

بیوٹی کولیج لائٹ

خوبصورتی اور فلٹرز کیمرہ

فوٹو کولاز اور خوبصورتی کیمرہ

بیوٹی کیمرہ سیلفی فلٹر

گیٹی بیوٹی کیمرا

پنڈ سیلفی بیوٹی کیمرہ

کیٹون فوٹو ایڈیٹر اور سیلفی بیوٹی کیمرہ

بینبو سیلفی بیوٹی کیمرہ

پنٹ سیلفی بیوٹی کیمرا اور فوٹو ایڈیٹر

موڈ فوٹو ایڈیٹر اور سیلف بیوٹی کیمرا

گلاب فوٹو ایڈیٹر اور سیلفی بیوٹی کیمرا

سیلفی بیوٹی کیمرا اور فوٹو ایڈیٹر

فوگ سیلفی بیوٹی کیمرا

پہلا سیلفی بیوٹی کیمرا اور فوٹو ایڈیٹر

وانو سیلفی بیوٹی کیمرہ

سورج کے حامی خوبصورتی کیمرے

مضحکہ خیز میٹھا بیوٹی کیمرا

چھوٹی مکھی کا بیوٹی کیمرا

خوبصورتی کیمرا اور فوٹو ایڈیٹر کے حامی

گھاس کا بیوٹی کیمرا

الیون بیوٹی کیمرا

پھولوں کا بیوٹی کیمرا

بہترین سیلفی بیوٹی کیمرہ

اورنج کیمرا

سنی بیوٹی کیمرا

لینڈی سیلفی بیوٹی کیمرا

نٹ سیلفی کیمرا

گلاب فوٹو ایڈیٹر اور سیلفی بیوٹی کیمرا

آرٹ بیوٹی کیمرا- 2019

خوبصورت خوبصورتی کیم 2019

سیلفی بیوٹی کیمرا اور مضحکہ خیز فلٹرز

ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل نے خوش قسمتی سے یہ ایپلی کیشنز اپنے ایپ سٹور سے ہٹا دی ہیں لیکن اگر کسی نے پہلے سے انہیں اپنے فون میں انسٹال کر رکھا ہے تو اسے فوری طور پر ان ایپس کو اپنے فون سے ڈیلیٹ کر دینا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسسائنس اور ٹیکنالوجی





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں